ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ،7فوجی ہلاک 

بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ،7فوجی ہلاک 

Fri, 06 Oct 2017 21:21:19    S.O. News Service

نئی دہلی ،6؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بھارتی فضائیہ کا ایک ایم آئی ۔17 ہیلی کاپٹر آج اروناچل پردیش صوبہ میں ریاست کے توانگ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار چھ بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا المناک واقعہ پیش آیا ۔ یہ اطلاع فضائیہ کے سینئر افسر نے اپنے ایک بیان میں دی۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریبا 6 بجے چین کی سرحد کا قریب توانگ میں پیش آیا میں ۔ بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹ سمیت پانچ عملہ او فوج کے دو جوانوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ روس میں بنے فضائیہ کا یہ ہیلی کاپٹر ایم آئی 17پہاڑی علاقوں میں قائم فوجی چوکیوں کو خوراک و رسد پہنچانے جا رہا تھا ۔ حکام نے کہا کہ تفتیش کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر اورفوجیوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا : ’’ہیلی کاپٹر حادثہ اور فوجیوں کی ہلاکت پر مجھے بیحد دکھ ہے ،لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ‘‘حادثہ کے پس منظر میں فضائیہ سربراہ بی ایس دھنوا نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا : امن کے دنوں میں اتنا بڑا نقصان ہمارے لیے دکھ کی بات ہے ہم اس طرح کے نقصانات کے وقوع سے تحفظ اختیار کریں گے اور فوجی املاک کے نقصانات سے بچنے کی کوشش کی جائے گی ۔ واضح ہو کہ یہ حادثہ فضائیہ کے یوم تقریب سے قبل ہی واقع ہوا ہے ۔ 


Share: